ایمز ٹی وی (تجارت) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے لئے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے صارفین کو اکتوبرکے بلوں میں 26 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا جائے گا تاہم 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔