منگل, 26 نومبر 2024


مسلسل 5 ویں سیشن میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان


ایمز ٹی وی (تجارت) ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا ، مستقبل کے سودے 51٫29 ڈالرز فی بیرل میں طے پائے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو مسلسل 5 ویں سیشن میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا ۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 45 سینٹ کے اضافے کے بعد 49.14 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ تیل کی تجارت سے وابستہ بروکرز کا کہنا ہے کہ امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خام تیل کے انونٹریز میں کمی کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے 51.29 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment