پیر, 25 نومبر 2024


برآمدکنندگان کے لئے خوشخبری

 

ایمز ٹی وی (تجارت) برآمد کنندگان کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ وزارت خزانہ نے سیلزٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کے لئے 26 ارب روپے جاری کردئیے۔ اسٹیٹ بینک کو ری فنڈز کی ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایف بی آر کے چیئرمین زبیر طفیل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے26 ارب روپے سیلز ٹیکس رفنڈ کے لئے جاری کردئیے ہیں ۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ۔

۔زبیر طفیل نے بتایا کہ برآمد کنندگان کے اکاؤنٹ میں آن لائن ری فنڈ ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ 4 ہزار سے زائد برآمد کنندگان کو رفنڈز جاری کئے جائیں گے ۔سیلز ٹیکس رفنڈ نہ ملنے کی وجہ برآمدکنندگان کو مشکلات کا سامنا تھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment