ایمز ٹی وی (تجارت) پاناما اور بہاماس لیکس کے انکشافات کی روشنی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایسی دو کمپنیوں کا سراغ لگا لیا جنہوں نے آف شور کمپنیوں میں 19 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ پاناما اور بہاماس لیکس کی روشنی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان حرکت میں آ گئی۔ دو بڑی کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیا۔ آف شور کمپنیوں میں 19 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے. ذرائع کے مطابق، ایس ای سی پی نے پاناما اور بہاماس میں ملوث 890 افراد اور کمپنیوں کی جانچ پڑتال کی۔ تحقیقات میں پتا چلا کہ پاناما میں ایک پاکستانی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر جبکہ بہاماس میں ایک کمپنی نے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے تمام معلومات متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی ہیں۔