ایمز ٹی وی (تجارت) رواں مالی سال کے صرف تین ماہ کے دوران حکومت نے 300 ارب روپے کے نئے قرضے لے لئے ، دفاعی اخراجات 151 ارب ہوگئے. حکومت کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود صرف تین ماہ میں مالیاتی خسارہ 110 ارب روپے تک پہنچ گیا ، جولائی سے ستمبر کے دوران مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 1 اعشاریہ 3 فیصد رہا ، 110 ارب روپے کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے حکومت قرض کے دلدل میں مسلسل ڈوب رہی ہے ۔ رواں مالی سال کے صرف تین ماہ کے دوران حکومت نے 300 ارب روپے کے نئے قرض لئے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2017 کے ابتدائی تین ماہ میں دفاعی اخراجات 3 فیصد اضافے سے 151 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ اسی عرصے کے دوران اندرونی اور بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کی مد میں 414 ارب روپے جاری کیے گئے ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے کیونکہ محصولات میں اضافے سے حکومت کا انحصار قرضوں پر کم ہوجائے گا ۔