پیر, 25 نومبر 2024


ویمن امپاورمنٹ سینٹرز میں مزید 50 جدید کمپیوٹر لیبارٹریز کا قیام


ایمز ٹی وی (تجارت) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے یونیورسل سروسز فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آئی سی ٹی فار گرلز پروجیکٹ فیز ٹوکے تحت بیت المال کے زیراہتمام چلنے والے ویمن امپاورمنٹ سینٹرز میں مزید 50 جدید کمپیوٹر لیبارٹریز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمن کی زیر صدارت کمپنی بورڈکے 48 ویں اجلاس میں دی گئی جس میں وفاقی سیکریٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان، چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین، سی ای او موبی لنک عامر ابراہیم، سی ای او یونیورسل سروس فنڈ کمپنی فیصل ستار، انٹرنیٹ سروسز پرووائیڈرز کے نائب صدر اظفر منظور کے علاوہ دیگر بورڈ ممبرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں بورڈ نے براڈبینڈ فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت آواران لسبیلہ لاٹ کی منظوری دی، اس منصوبے کے تحت 39 ہزار434 مربع کلومیٹر رقبے پر مشتمل269 موضع جات کی 1 لاکھ 96 ہزار177 نفوس پر مشتمل آبادی جدید براڈبینڈ سہولتوں سے مستفید ہو گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment