ایمزٹی وی(تجارت)سی پیک سے متعلق عوام کو بروقت اور درست معلومات تک رسائی فراہم کرنے کیلئے وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی نئی سرکاری ویب سائٹ لانچ کردی، ویب سائٹ کی لانچنگ وفاقی وزیر احسن اقبال نے چھٹی جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں کی۔
ویب سائٹ cepc.gov.pk پر نہ صرف سی یپک کے حوالے سے تمام تفصیلات موجود ہیں بلکہ تمام پرو جیکٹس کا مکمل ڈیٹا بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے صوبائی وزراء اعلیٰ اور وزراء کی موجودگی میں ویب سائٹ لانچ کی۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ویب سائٹ عوام کو درست معلومات کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہوگی اور اس کی مدد سے سی پیک کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو ناکام بنایا جائے گا۔