جمعرات, 28 نومبر 2024


وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی ورنر لی پیک سے ملاقات

 

ایمز ٹی وی (تجارت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کو مشترکہ طور پر شروع کیے گئے منصوبوں پر عمل درآمد میں بہتری لانے اور تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کااظہار پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لی پیک سے ملاقات کے دوران کیا،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پراطمینان کااظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بہتری اور انکی فلاح وبہبود کے لئے ترقیاتی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ،اس موقع پر ورنر لی پیک نے پاکستان کے لئے اے ڈی بی کے کنٹری ڈیو لپمنٹ بزنس پلان کے تحت مختلف منصوبوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

لی پیک نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی بدوکت پاکستانی معیشت میں بہتری کی تعریف کی۔ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے ترقیاتی سرگرمیوں میں پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment