ایمز ٹی وی(تجارت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے موبائل فون کمپنیوں کو انٹرنیٹ اور فون کال پیکیجز ختم ہونے پر صارف کو مطلع کرنے کا پابند کرنے کی ہدایت کر دی ۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر شاہی سید کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں میں دی گئی سفارشات پر عمل در آمد، فاٹا ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یو ایس ایف کے منصوبہ جات شروع کرنے کے حوالے سے درپیش مسائل کے متعلق ذیلی کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سفارشات پر عمل درآمد ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مالی سال 2016-17 کے مختص بجٹ اور استعمال شدہ بجٹ کے معاملات اور وارد اور جاز فرنچائز کے معاہدات کے خاتمے کے معاملے کے علاوہ محمد عمیر سومرو کی عوامی عرضداشت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔