منگل, 26 نومبر 2024


توانائی کے منصوبے بروقت مکمل کیے جانے کا مطالبہ

 

ایمز ٹی وی (تجارت) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلا شبہ ایک گیم چینجر ہے . یہ ہماری معشیت کی سمت متعین کرے گا تاھم سی پیک کے اصل ثمرات عام عوام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ سی پیک کے چوتھے مرحلے کے تحت بننے والے خصوصی اقتصادی زونز کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے. تاکہ علاقے کی ڈیمانڈ اور وہاں موجود انفراسٹرکچر کی سہولیات کے پیش نظر صنعت لگائی جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چیمبر میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ گروپ کی تشکیل اوراس کو قابل عمل بنانے کے لیے چیمبر آف کامرس کو ذمہ داری سونپی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوار میں فارما سوٹیکل، پولٹری، ماربل ، قیمتی پتھر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار جیسی صنعت کا رجحان زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خط پوٹھوار خاص طور پر راولپنڈی شہر اپنی جغرافیائی محل وقوع کی بنیاد پر ایک اہمیت رکھتا ہے یہ تین صوبوں پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے سنگم پر واقع ہے یہ پرانی سلک روٹ کے وقت سے تجارتی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے خصوصی اقتصادی زونز میں راولپنڈی کو شامل کر کے ترقی کے ثمرات جلد سمیٹے جا سکتے ہیں. انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے صنعتی زونز کے قیام کے وقت اس با ت کا خیال رکھا جائے کہ پہلے سے موجود فیکٹریوں اور کارخانوں کو نقصان نہ ہو بلکہ فائدہ پہنچے اور برابری کی سطح پر مراعاتی پیکیج مقامی صنعت کو بھی دیا جائے صدر راجہ عامر اقبال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توانائی کے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ پیداواری لاگت میں کمی آئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment