ایمز ٹی وی(تجارت) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے باعث 5کروڑ5لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 8 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 75 کروڑ 96 لاکھ ڈالررہے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کمی سے 15 ارب 82 کروڑ 40لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر89لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب93کروڑ56لاکھ ڈالر ہوگئے۔