ھفتہ, 27 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ایل پی جی مزید پانچ روپے کلو سستی ہو گئی

ایمز ٹی وی (لاہور) سرد موسم کی شدت کم ہونے پر ایل پی جی مزید پانچ روپے کلو سستی ہو گئی ، دو ہفتوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہو چکی ہے ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمت پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 85 روپے سے کم ہو کر 80 روپے کلو ہو چکی ہے جبکہ گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 60 اور کمرشل استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کی کمی کر دی گئی ہے ۔

اسی طرح دیگر شہروں میں بھی پانچ روپے فی کلو کمی کی جا رہی ہے ، سرد موسم کی شدت کم ہونے پر گزشتہ دو ہفتوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کلو کمی ہو چکی ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی مقامی مارکیٹ میں قیمت کی اہم وجہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت کم ہونا ہے۔ دوسری طرف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سلنڈر بیچنا بم فروخت کرنے کے مترادف ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کہتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں ناقص سلنڈر بنانے والے 350 سے زائد کارخانے سرکار نے اگر فوری نہیں بند کروائے تو ملک بھرمیں ایل پی جی کی سپلائی معطل کر دیں گے ۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان نے غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ناقص سلنڈر بنانے والے لاہور کارخانے اگر 1 ماہ میں بند نہ ہوئے تو ملک بھر میں ایل پی جی کی سپلائی معطل کر دیں گے ، ناقص ہونے والے سلنڈر دھماکوں کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے ، حکومت اگر اس کالے کالا دھندے کا کریک ڈاوں کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment