جمعرات, 28 نومبر 2024


عوام کا پیسہ غیر محفوظ

ایمزٹی وی(بزنس) وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کے باوجود عوام کی جمع پونچی کے تحفظ کے لیے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن قائم نہ کر سکی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈرز کے فنڈز کے تحفظ کے لیے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے قیام کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں آئی ایم ایف کو دسمبر 2015تک ڈپازٹ پروٹیکشن بل منظور کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی مگر تاحال بل منظور نہیں ہوا ہے اور نہ ہی نئے ادارے کا قیام عمل میں لایا جا سکا ہے وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق  اسٹیٹ بینک ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے لیے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کا سرمایہ فراہم کرے گا اور بعد ازاں کارپوریشن کے فنڈز ممبر بینکوں کی جانب سے متواتر پریمیم کی ادائیگیوں کے ذریعے بڑھائے جائیں گے، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈرز کے فنڈز کا تحفظ یقینی بنائے گی، مجوزہ کارپوریشن کا انتظام 7ڈائریکٹرز پر مشتمل بورڈ کے ذریعے چلایا جائے گا اور کارپوریشن کے مقامی اور فارن کرنسی میں ڈپازٹ رکھے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment