جمعرات, 28 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی بلاتعطل فراہمی

ایمز ٹی وی (تجارت) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مرکزی چیئرمین طارق سعود نے کہا ہے کہ آر ایل این جی کی صورت میں پنجاب میں واقع ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی بلاتعطل فراہمی سے صنعتوں کے لیے گیس کے بحران میں کمی ہوگی جس سے اس سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کے امکانات پیداہوگئے ہیں جس سے بند صنعتیں دوبارہ آپریشنل ہوسکیں گی اور کم استعداد پر چلنے والے یونٹ اپنی پوری استعداد کے مطابق پروڈکشن کرسکیں گے۔
طارق سعود نے صنعتوں کو آر ایل این جی کی صورت میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کے اس فیصلے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر کا شکریہ اداکیا ہے۔ ایک بیان میں طارق سعود کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی پیداوار ی لاگت اور لیکیوڈٹی کی صورتحال بہترنہ ہونے سے اس وقت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحرانی کیفیت کا سامناہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل صورتحال کے باوجود انڈسٹری پر جی آئی ڈی سی کے نفاذ نے انڈسٹری کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔
ان کاکہنا تھا کہ اس صورتحال کی وجہ سے پاکستانی انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں دیگر ممالک سے مسابقت کے قابل نہیں رہی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے بعد پاکستان میں انڈسٹری پر جی آئی ڈی سی کے نفاذ کا کوئی جواز نہیں تھا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری پر عائد جی آئی ڈی سی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
چیئرمین اپٹما کا کہناتھا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کے لیے لانگ ٹرم فنانسنگ سہولت میں ایک فیصد کی کمی کردی جائے اوربشمول بینکنگ اسپریڈاس کی شرح 5فی صد سے کم کرکے اسے زیادہ سے زیادہ 4فی صد پر لایا جائے جبکہ ایکسپورٹ وی فنانس سہولت کی شرح میں0.5 فیصد کی کمی کرکے اس کو 3.5 فیصد سے کم کرکے3 فیصد کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment