ایمز ٹی وی (تجارت) کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین کو آئندہ ایک سال کے دوران بتدریج فارغ کیا جائے گا۔ انٹیل کا کہنا ہے کہ وہ پرسنل کمپیوٹرز کے زوال پذیر بازار پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیل ایک پی سی کمپنی سے آگے بڑھ کر وہ کمپنی بننا چاہتی ہے جو کلاؤڈ اور اربوں سمارٹ کمپیوٹنگ آلات میں جان ڈالنے کا ذریعہ بنے۔ کمپنی نے مزید کہا ہے کہ ادارے کے مالیاتی امور کی نگران اور سی ایف او سٹیسی سمتھ اب سیلز، مینوفیکچرنگ اور آپریشنز کے شعبہ جات کی سربراہ ہوں گی۔