اتوار, 24 نومبر 2024


معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر جانے کی امید

ایمز ٹی وی (تجارت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے معیشت کو بے امنی اور شدت پسندی جیسے سنگین چیلینجز کا سامنا تھا ۔ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں اور رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر جانے کی امید ہے۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں غیر ملکی ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ موجودہ حکومت نے جون 2014 میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے دلیرانہ فیصلے کیے اور فوجی آپریشنز سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ آپریشن پر لگ بھگ 2٫3 ارب ڈالر خرچ ہونے کی توقع ہے۔ پاک چین اقتصادی راہ داری کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایا کاری کر رہا ہے جس میں سے بڑا حصہ یعنی 35 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کے لیے مختص ہیں۔ انھوں ںے مزید کہا کہ آئندہ دو سالوں میں حکومت کو ہدف ہے کہ سالانہ معاشی ترقی کی شرح کو 7 فیصد تک پہنچایا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment