پیر, 25 نومبر 2024


پاکستان سے لے کر افریقہ تک دولہنوں کے عروسی لباس

پاکستان سے لے کر افریقہ تک ، دلہنوں کو ان کی زندگی کے سب سے اہم دن کے لیے خصوصی طور پر سجایا جاتا ہے۔ عروسی لباس اور آرائش میں مقامی ثقافت اور تہذیب نمایاں ہوتی ہے جبکہ کہیں سرخ تو کہیں سفید عروسی لباس خاص اہمیت رکھتےہیں۔

pak
رومانیہ کی ایک عروسہ روایتی لباس میں ملبوس۔

rom

بھارتی دلہنوں کو بھاری کشیدہ کاری کے کام پر مبنی شوخ رنگوں کا لباس پہنایا جاتا ہے۔ ان میں لہنگا، شرارہ اور غرارہ نہایت مقبول ہوتے ہیں جبکہ سرخ رنگ نمایاں ہے اور پسند کیا جاتا ہے۔

ind

جاپانی لڑکیاں پیا گھر جانے والے دن سفید لباس زیب تن کرتی ہیں جسے ’ کیمونو‘ کہا جاتا ہے۔ اعلیٰ معیار کے کمینو کی قیمت لاکھوں روپے ہوتی ہے۔

jap

کوریا میں دلہنوں کے لباس کو ہنبوک کہا جاتا ہے اور ماتھے پر موتیوں کا جھومر پہنایا جاتا ہے۔

kor

چین میں ثقافت کے رنگ نمایاں نظر آتےہیں۔ سینکڑوں سے سال سے یہاں سرخ عروسی جوڑا خوش بختی اور مبارک تصور کیا جاتا ہے۔

chi

ناروے میں پہنا جانے والا عروسی لباس ’ بوناد‘ کہلاتا ہے۔ لیکن اسے عام تقریبات میں بھی پہنا جاتا ہے۔ دلہنیں عموماً اپنے سر پر ایک بڑا تاج رکھتی ہیں۔

nor

قازقستان کی لڑکیاں شادی کے دن عموماً سفید لباس پہنتی ہیں ۔ اس لباس کو ’ سوکیلے‘ کہا جاتا ہے جبکہ تاج نما ایک ہیئربینڈ سر پر پہنتی ہیں۔

qazak

کینیا میں دلہنوں کے چہروں کو سرخ رنگ سے سجایا جاتا ہے۔ گلے میں موتیوں، سیپیوں اور کوڑھیوں سے بنا ایک بڑا گلو بند پہنتی ہیں اور پورا دن رنگا رنگ رسومات جاری رہتی ہیں۔

ken

اس تصویر میں ازبک کی ایک دلہن نمایاں ہے جسے رنگا رنگ دھاگوں کی کڑھائی والی چادر اوڑھائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قیمتی پتھر جڑا ایک خوشنما تاج پہنایا گیا ہے۔

uzbek

مراکش کی عروسہ ریشم اور ساٹن کے ڈھیلے ڈھالے لباس پہنتی ہیں۔ شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہتی ہیں اور خوبصورت خدوخال بنا لباس پہنایا جاتا ہے۔ اکثر دلہنیں سہرا نما تاج پہنتی ہیں۔

moro

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment