پیر, 25 نومبر 2024


پوکیمون گو گیم جیتنے کیلئے نوجوان نے تمام حدیں پار کردیں

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ورچوئل ریئلٹی پر مبنی’پوکیمون گو ‘گیم جیتنے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دیدیا۔ بچوں کا پسندیدہ کریکٹر پوکی مون کا نیا موبائل گیم ’پوکی مون گو ‘ریلیز ہوتے ہی عوام میں بے حد مقبول ہوگیا ہے اور اس کا بخار ان دنوں ہر ایک کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اس گیم کا شوق پاگل پن کی تمام حدوں کو چھو چکا ہے۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ ٹام نامی نوجوان پر ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکی مون گو کا بخار کچھ یوں چڑھا کہ اس نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیدیا۔

01

دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں گزشتہ روز گیم پوکیمون گو کھیلنے والے دو نوجوانوں پر چور ہونے کے شبہ میں ایک شخص نے گولی چلا دی۔ پولیس حکام کے مطابق ہفتے کے روز ایک رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک شخص نے شبہ ہونے پر ان نوجوانوں کی کار کو روکنے کا اشارہ تاہم انھوں نے رکنے سے انکار کردیا جس کے بعد اس شخص نے ان کی کار پر گولی چلادی۔

pokemon5

فائرنگ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس نے ایک نوجوان کو کہتے سنا ’ کیا تمہیں کچھ ملا‘ جس پر اسے شبہ ہوا کہ یہ لوگ چور ہیں، فلوریڈا کے پولیس حکام نے اس واقعے کو مثال بنا کر لوگوں کو محفوظ طریقے سے یہ گیم کھیلنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ امریکا میں دو دوست پوکی مون گیم میں اتنے گم ہوئے کہ وہ نوے فٹ بلند پہاڑی سے نیچے جاگرے ،

03

واضح رہے پوکی مون گو ایک ایسا گیم ہے جس میں غیر حقیقی جانور نما مخلوق کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے۔ پوکی مون ایک غیرحقیقی جانور نما مخلوق ہے جن کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے، پکڑے جانے کے بعد پوکی اپنا درجہ بڑھاتا اور مزید طاقتور ہو جاتا ہے، اس گیم کا آغاز 1996 میں گیم بوائے ایڈوانس کی ویڈیو گیم کے طور پر ہوا تھا اب تک پوکی مون کے 781 تصوراتی اور انفرادی کردارتخلیق کئے جاچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment