منگل, 17 ستمبر 2024


دنیا کی خطرناک ترین شادی، کیا آپ بھی ایسا چاہیں گے؟

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک انوکھی شادی ہوئی ، چین کے ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دی، دولہا اور دلہن نے پہاڑوں کے بیچ ہوا میں لٹک کے شادی کرکے نہ صرف سب کو حیران کردیا بلکہ نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔

1

چینی جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے ہنان صوبے کے شینجیاجی نیشنل فارسٹ پارک میں تعمیر کیے گئے شیشے کے پل کا انتخاب کیا اور اس خطرناک پل سے لٹک کر شادی کی۔

2

زمین سے 180 میٹر کی بلندی پر جوٖڑے کے لیے خصوصی بیڈ تیار کیا گیا جو رسوں کی مدد سے پل کے ساتھ لٹکا ہوا تھا، اتنی بلندی کے باوجود دلہا اور دلہن کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں تھی۔

3

شیشے سے بنے برج سے دلہا اور دلہن خطرے سے کھیلتے ہوئے ایک جھولے پر اترے اور ھوا میں لٹکے ھوئے جھولے پر زندگی پھر جینے مرنے کے وعدہ کئے۔

4

دلہن نے شادی کے خوبصورت لباس کے ساتھ جوگرز بھی پہن رکھے تھے، اس دوران دلہن رسی سے پل کے نیچے بھی لٹکتی رہی اور ڈرون کیمرے کی مدد سے ان تمام لمحات کو قید کر لیا گیا۔ اس شادی کے دوران اس پل کو سفید اور جامنی رنگ کے غباروں سے بھی سجایا گیا تھا۔

5

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں شیشے کے پل چینی لوگوں میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہے ہیں، اس سے قبل 5 جوڑوں نے ان پلوں پر شادی کی تاہم کوئی بھی اس سے لٹکنے کی ہمت نہیں کرسکا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment