اتوار, 24 نومبر 2024


سندھ کی واحد سرکاری یونیورسٹی جس نے تدریسی سال عالمی دنیا کے ساتھ شروع کرنے کی بنیاد ڈالی

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /جامشورو) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے 20ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری حاصل کرنے والے انجینئروں اور اسکالروں کو وقت پر ڈگریاں دینے کا وعدہ پورا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے مہران یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد مقررہ وقت پر ہو رہا ہے ․

ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی سندھ کی واحد سرکاری یونیورسٹی ہے جس نے اپنا تدریسی سال عالمی دنیا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ شروع کرنے کی بنیاد ڈالی ہے۔ 20ویں جلسہ تقسیم اسناد کی افتتاحی اور اختتامی تقریب رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی کے اعلان سے کی گئی ․

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمان خاص کے طور پر مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح صوبے میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے جس کے لئے لازمی ہے کہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو مطلوبہ سہولیات مہیا کرنا ہونگی اور ایسا ماحول دینا ہوگا جس سے وہ بآسانی اپنا تدریسی عمل بہتر انداز سے پورا کر سکیں۔ 20ویں جلسہ تقسیم اسناد میں 707طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کیے گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment