ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تیار کردہ دو جدید پروجیکٹس کو گلوبل کلین ٹیک انوویشن پروگرام کے تحت بین الاقوامی مقابلے کے فائنل رائونڈمیں انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے عمر طلحہٰ نے نیشنل وِنر کیٹگری میں 20,000 امریکی ڈالر کا کیش انعام حاصل کیا جبکہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی عائشہ فیروز نے 15,000 امریکی ڈالر کا نقد انعام حاصل کیا۔
دونوں افراد مزید ٹریننگ کے لیے سیلیکون ویلی امریکہ جائیں گا اور وہاں گلوبل اینڈ فائنل مقابلے میں حصہ لیں گے۔ یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس مقابلے کے فائنل رائونڈ میں پانچ پروجیکٹس کو انعام کے لیے منتخب کیا گیا تھا جن میں دو پروجیکٹس سرسید یونیورسٹی کے تھے۔اس مقابلہ میں پاکستان سمیت دنیا کے سات ممالک نے حصہ لیا۔