اتوار, 24 نومبر 2024


تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتربنانے کی منصوبہ بندی

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) انٹر اور میٹرک بورڈز کراچی کے سابق چیئرمین اور سابق ڈائریکٹر اسکولز کراچی پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ ہم پرورش لوح وقلم کرتے رہیں گے نئی نسل کو علم و تہذیب سے آشنا کرنے کے لئے ماہرین تعلیم کو اپنا فورم تشکیل دینا ہوگا۔ تاکہ وہ متحد ہو کر پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کریں\.

یہ بات انہوں نے امریکن کالج کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم کی بگڑی ہوئی صورت کو ٹھیک کرنا ہوگا اور خصوصی طور پر شہری علاقوں میں طلباء کے درمیان صحت مند مقابلہ کی فضا قائم کرنا ہوگی۔ انہوں نے اس کی مثال میں امریکن کالج کی جانب سے منعقد کیے گئے سیمینار کا حوالہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد پر مشتمل فورم تشکیل دیا جارہا ہے جس میں ہر طبقہ فکر کے ماہرین شامل ہوں گے اور وہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کے بارے میں منصوبہ بندی کریں گے تاکہ حکومت کو ماہرین کی رائے سے آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر طلباء نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ عامر مجید اور کوثر کمانی نے خطاب کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment