ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹینے ایوننگ پروگرام میں داخلوں میں توسیع کردی۔ جامعہ اردو کے داخلہ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کمال حیدرکے مطابق بی ایس اور ماسٹرز پروگرامز(شام) کے داخلوں کی تاریخ میں 10فروری تک توسیع کی گئی ہے۔
رواں سال گلشن اقبال کیمپس کے بیچلرز پروگرامز میں کلیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے بی ایس(چار سالہ) کیلئے طبیعات، حیوانیات، حیاتی کیمیاء، ریاضیاتی علوم، کمپیوٹر سائنس، خردحیاتیات،ماحولیاتی سائنس، کیمیاء، ارضیات، بائیو ٹیکنالوجی ،عبدالحق کیمپس کلیہ فنون میں بی اے( دو سالہ )کیلئے بین الاقوامی تعلقات، انگریزی، ابلاغ عامہ،کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات عبدالحق کیمپس میں بی ایس کامرس ،بی ایس معاشیات ،بی بی اے(چار سالہ)اور بی کام (دو سالہ) پروگرامز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
اسکے علاوہ ماسٹرز پروگرامز گلشن اقبال کیمپس میں کلیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایم ایس سی(دو سالہ)کیلئے طبیعات، حیوانیات،ماحولیاتی سائنس، کیمیاء، ارضیات،عبدالحق کیمپس کلیہ فنون میں ایم اے (دوسالہ)کیلئے میں بین الاقوامی تعلقات، تعلیم، ابلاغ ِ عامہ اورانگریزی،گلشن و عبدالحق کیمپس میں داخلے دیئے جائیں گے جبکہ کلیہ نظمیات کاروبارکیلئے گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز میں ایم کام (دو سالہ)، ایم کام (ہفتہ وار)، ایم اے(اکنامکس اینڈ فنانس اورایم اے معاشیات (دوسالہ)میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
کلیہ نظمیات کاروبار تجارت و معاشیات کے پروگرامزکیلئے عبدالحق کیمپس میںبی بی اے (چار سالہ) ایم بی اے(ساڑھے تین سالہ)اور ایگزیکٹو(ہفتہ وار) میں بھی داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ان تمام شعبہ جات میں داخلوں کی اہلیت کم از کم 45سے50فیصدتک ہے۔داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ اردوکی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن فارم پُر کریں اور اسکی دو عدد نقول پرنٹ کرکے بمعہ 1000/-روپے پے آرڈر بنام رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی اورتعلیمی اسنادکے ساتھ متعلقہ شعبہ جات میں جمع کرائیں۔