ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) وفاقی اردو یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے انتظامیہ ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ جامعہ میں ہونیوالے تحقیقی کام قابل تعریف ہیں اس سال بھی ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں بڑی تعداد میں داخلے دیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر چیئرمین(جی آر ایم سی)پروفیسر ڈاکٹرسلیمان ڈی محمد نے گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کے34ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں رجسٹرار سیکرٹری (جی ار ایم سی) ڈاکٹر محمد صارم ،اراکین پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء ،ڈاکٹر اشرف خرم،ڈاکٹر عارفہ اکرم،ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، ڈاکٹر ساجد جہانگیر، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ اورڈاکٹر احتشام الحق پڈابھی شریک تھے۔ اجلاس میں کراچی کیمپس کے 6طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی ان میں شعبہ طبیعات کے محمد آصف صدیقی،شعبہ ریاضیاتی علوم کے دانش حسن، شعبہ ابلاغ عامہ کی نورین علیم، شعبہ اردو کے سہیل محمود، شعبہ اسلامیات کی حسین بانو اور شعبہ کیمیاء کی اسماء کنول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی کیمپس کے 12جبکہ اسلام آباد کیمپس کے 22طلباء و طالبات کو ایم فل اور ایم ایس ڈگری کی منظوری دی گئی ۔
ان میں ایم فل کیلئے کراچی کیمپس کے شعبہ فارماکولوجی کی یاسمین اختر، حافظ فرخ حسین نیازی، سید یاسر حسین، کلثوم چوہدری ،شعبہ فارما سیوٹیکل کیمسٹری کے محمد ارشد ، شعبہ فارما سیوٹکس کے شہباز احمد نور،شعبہ کیمیاء کے شاہ نواز ستار،ظہیر مسعود،شعبہ حیوانیات کی عارفہ اختراور شعبہ ریاضیاتی علوم کی حمیرا ذوالفقاراورشعبہ فزکس کی نازش فاطمہ کوڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی اورایم ایس کیلئے کراچی کیمپس کے شعبہ حیوانیات کی عابدہ رشیداور ساجدہ رشیدکو ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
جبکہ اسلام آباد کیمپس کے شعبہ معاشیات کی طاہرہ جبیں، سلیمان خان، محمد ریاض، سید عثمان علی کاظمی، صائمہ حمید، ارسلان خالد، محمد عمران، منصور خان،شعبہ اطلاقی طبیعات کے نوید عباس ، عمران احمد خان، شگفتہ مصطفیٰ، شکیل احمد، شفقت عباس خان، ،اسماء مشتاق، جواد احمد، محمد رضوان ، انعم فضائل، عبدالحفیظ اوررابعہ پرویز،کو ایم فل اور شعبہ نظمیات کاروبار کے محمد اعجاز، جویریہ اورعلی زیب کو ایم ایس کی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔