ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مفت ٹیسٹنگ سر وس سے استفادہ کرنےکے بجائے اپنےانسٹیٹیوٹ آف سندھ اورل ہیلتھ سائنسز میں بی ڈی ایس سال اول کا داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس سے ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع نے میڈیا کو بتایا کہ ایم بی بی ایس کا ٹیسٹ گزشتہ سال این ٹی ایس نے لیا تھا اور وہ اس مرتبہ جلدی ٹیسٹ کرانے کیلئے تیار تھا اور امیدواروں کی تعداد بھی کم تھی ہمیں این ٹی ایس پر اعتماد ہے انھوں نے کہا کہ بی ڈی ایس کی 50نشستوں کیلئے داخلہ ٹیسٹ 20فروری کو ہوگا جبکہ داخلے کا عمل 27فروری کو مکمل ہوگا اور کلاسیں یکم مارچ کو شروع ہوں گی '
اس حوالے سے انھوں نے کہا ڈینٹل کالج چلانے کیلئے ملک کے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے رواں سال سے این ٹی ایس کی جگہ اپنی ٹیسٹنگ سروس مفت شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے لیکن سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کووفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن پر تحفظات ہیں اور اس نے اس کا کردار محدود کرنے کیلئے اپنے اجلاس میں صوبے بھر کی جامعات اور انسٹیٹیوٹس کی سینڈیکیٹ اور بورڈ آف گورنرز کی نشستوں سے وفاقی ہائرایجوکیشن کمیشن کی نمائندگی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کا نوٹیفیکیشن ہونا باقی ہے ۔