اتوار, 24 نومبر 2024


سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ، کالجز اور یونیورسٹیز بند

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /لاہور )شہر بھر میں قانو ن نافذ کر نے والو ں ادارو ں نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسرچ آپریشن کے دوران 45 مشکو ک افرادکو حراست میں لے لیا ہے جبکہ نیشنل کالج اف آرٹس کا ہاسٹل سکیورٹی خدشات کے باعث ایک ہفتے کے لئے بند کر دیاگیاہے اور را ت کوطالبات سے ہوسٹل خا لی کروالیا گیا ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ را ت گئے شہر میں متعد د گرلز ہوسٹل خا لی کروائے جا سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطا بق ممکنہ د ہشتگردی کے پیش نظر لاہور میں گھروں، مد رسوں ، گوداموں,بس اڈوں,پر سر چ آپریشن کے دوران شنا ختی کا رڈ نہ ر کھنے والو ں کو حرا ست میں لے لیا گیا ہے ۔
 
سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے لوگوں کے کوائف کی تصدیق کی گئی ۔سرچ آپریشن کے دوران 977گھروں,200کے قریب کرائے داروں اور تین ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی ہے ۔
دوسر ی جانب سیکیورٹی خدشات کے باعث نیشنل کالج آف آرٹس جسے خا لی کروالیا گیا ہے اس با رے میں کا لج کی انتظا میہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہاسٹلز خالی کروائے گئے ہیں ۔کالج کے اساتذہ معمول کے مطابق کالج آتے رہے گے ۔ کالج میں تعلیمی سلسلے کا آغاز چھ مارچ سے ہوگا۔اگر سیکیورٹی خدشات برقرار رہے تو چھٹیوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
 
ہو سٹل کے خالی کروائے جا نے پر طلبا ء میں تشویش پا ئی جا تی ہے ۔ اور انہو ں نے اس با رے میں سخت ردعمل کا اظہا ر کیا ہے کہ انہیں را ت گئے ہا سٹل سے نکا ل کر چلے جا نے کا کہنا کہا ں کا انصا ف ہے؟
پو لیس کے مطا بق پنجا ب یو نیورسٹی کے ہا سٹل میں بھی را ت گئے سر چ آپریشن کیا گیا ہے ۔ہال کونسل پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ہاسٹل بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ انتظامیہ اور پولیس کے درمیان بات چیت کے بعد کیا جائے گا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ہاسٹلز میں معمول کی تلاشی لی جارہی ہے،تمام طلباء کے شناختی کوائف چیک کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہے،کسی کالج یا یونیورسٹی کو ہاسٹلز خالی کرانے کا نہیں کہا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں پے در پے بم دھماکوں کے باعث شہر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment