ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ)کنٹرولر ثانوی تعلیمی بورڈ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ صوبے سے نقل کے خاتمے کیلئے ثانوی تعلیمی بورڈ کا عملہ دن رات کام کررہا ہے تمام امتحانی مراکز کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے صوبائی حکومت کی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ بورڈ کے سنٹر انسپکٹر روزانہ صوبہ بھر میں امتحانی مراکز کے دور ے کررہے ہیں امتحانات میں تعینات اساتذہ جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم چیئرمین بورڈ سیکرٹری بورڈ ڈپٹی کنٹرولرز امتحانی مراکز کے ہنگامی دور ےکررہے ہیں تمام طلباء کو امتحانی سلپ بروقت پہنچادی گئی ہیں کسی بھی امتحانی مرکز سے بدانتظامی کی شکایت نہیں ملی پیپر آئوٹ ہونے کا پروپیگنڈا تعلیم دشمن عناصر کررہے ہیں وہ خود امتحانی مراکز جاکر سوالیہ پرچے واٹس اپ کے ذریعے میڈیا تک پہنچارہے ہیں ۔
جو لوگ اس گھنائونے کاروبار میں ملوث ہیں جلد ہی انکے خلاف کارروائی ہوگی یہ محکمے کی بدنامی کا باعث ہیں اگر کہیں بدانتظامی ہے تو ثبوت دیکر اسکی نشاندہی کریں ہم کارروائی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ایک لاکھ پندرہ ہزار امیدوار امتحان دے رہے ہیں امتحان شروع ہونے کے بعد کوئی بھی شخص پرچہ آئوٹ کرسکتا ہے
صوبائی وزیر تعلیم نے ان جھوٹے پروپیگنڈوں اور من گھڑت بیانات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں یہ جلد ہی قانون کی گرفت میں ہونگے۔