اتوار, 24 نومبر 2024


اقراء یونیورسٹی نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی سب سے بڑی کیٹیگری حاصل کر لی

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی ) اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی نے اپنی حالیہ درجہ بندی میں اقراء یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کو سب سے بڑی ’’ڈبلیو‘‘ کیٹیگری دے دی ہے اور ادارے کو 97.5فیصداسکور دیا ہے۔ جامعات کی اپنی جانچ کیلئے قائم اس نظام کے تحت جامعات اپنے اکیڈمک پروگرام کی ترقی اور اس کے معیار کا جائزہ لیتی ہیں جو تمام جامعات میں رائج ہے۔

 

گزشتہ کئی سالوں سے اقراء یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹQEC کو W کیٹیگری ہی ایوارڈ کی جارہی ہے جو کہ اقراء یونیورسٹی کی بہترین مینجمنٹ اوراعلٰی تعلیمی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حال ہی میں مقرر کئے گئے اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک سیمنار میں خطاب کرتے ہوئے اقراء یونیو رسٹی کے فیکلٹی ممبرزاور اسٹاف ممبرز کی تعلیمی قابلیت اور یونیور سٹی کے معیار تعلیم کی تعریف کی اور کہا کہ کوالٹی ایشورنس میکینسم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید مستحکم اور مظبوط بنا نے پر زور دیا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment