اتوار, 24 نومبر 2024


سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کا 32واں یوم تاسیس

 

ایمز ٹی وی ( صحت /کراچی )پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ سول اسپتال آنے والے تمام مریضوں کو ٹیم ورک کے نتیجے میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔
ان خیالا ت کا اظہار سول ہسپتال کراچی کے ا یم ایس ڈاکٹر ذوالفقار سیال نے سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے 32یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس جنرل ڈاکٹر خادم حسین قریشی ،ایڈیشنل ایم ایس اسٹور ڈاکٹرخلیل پٹھان ودیگر بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اخلاق احمد خان نے کہا کہ گزشتہ 32سالوں سے سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں ۔
لیکن تاحال سروس اسٹریکچر ،ہیلتھ الائونس ، فوتی کوٹہ ،ملازم کے بچوں کی ملازمت اور دیگر مسائل تاحال حل طلب ہیں ،جس کی وجہ سے سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ تقریب سے چیف پیٹرن محمد مشرف ، مرکزی سیکریٹری جنرل اسلام الدین شاہ ، مرکزی چیئر مین مرزا جاوید بیگ، صدر سول ہسپتال کراچی یوسف خان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment