ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) وفاقی ہائرایجوکیشن کمیشن نےوفاقی اردویونیورسٹی کو اسلام آباد کیمپس کے لیے فوری طور پر این او سی لینے کی ہدایت کردی ہے. کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رفیق بلوچ نے اس حوالے سے وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کو خط تحریرکردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی نے اسلام آباد کیمپس قائم کرنے کے لیے این او سی نہیں لیا. جبکہ کیمپس میں کوئی پروفیسر نہیں صرف ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہے۔
قاعدے کے مطابق ایک پروفیسر اور دو ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا ہونا ضروری ہے، بزنس ایڈمنسٹریشن ، قانون اور آئی ٹی کے پروگرام رجسٹرڈ نہیں جبکہ یونیورسٹی کے ایکٹ کے مطابق وائس چانسلر کا دفتر (پرنسپل سیٹ) اسلام آباد میں ہونا چاہیئے . لیکن ایسا نہیں ہے اور یہ کراچی میں ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کی علمی سرقہ پالیسی اور تمام گائیڈ لائنز فوری اختیار کی جائیں۔