ایمزٹی وی (کراچی/تعلیم)وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے جامعہ اردو میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات میں پرائم منسٹر محمد نواز شریف اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم سے مستفید ہونے والے طلباء و طالبات جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے علوم اور رجحانات سے فوائد حاصل کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر حکومت کی جانب سے پاکستانی جامعات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا یہ عمل مثبت اورخوش آئند ہے اس طرح طلباء کو تحقیق میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جامعہ کی انتظامیہ نے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا کام بہترین اور شفاف انداز میں انجام دیا جس پرمیں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف اسکیم فیزIIIمیں بروز ہفتہ20مئی2017کوصبح10:30بجے ایڈمن بلاک کی تیسری منزل پر بی ایس (16سالہ)کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسم کئے جائیں گے