ایمز ٹی وی کراچی (تعلیم) داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ریسرچ کا ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دبئی کی انٹرنیشنل فرم میگ نیٹک ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کی پاکستانی فرنچائز میگ ٹیک پرائیوٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں ۔مفاہمتی یاداشت کے تحت داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی میں واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ لبارٹری قائم کی جائے گی جس میں خصوصی تجرباتی مطالعے، پانی کی تجزیوں اور ریسرچ کیلئے میگ نیٹک ٹیکنالوجیز کے آلات،پروڈکٹس اور پینٹ استعمال کئے جائیں گے۔ داﺅد یونیورسٹی اور میگ ٹیک اکیڈمک،تحقیق ،ٹیکنیکل امور اور ریسرچ سے متعلق امور میبھی باہمی تعاون کریں گے جبکہ طلبہ کی مشترکہ رہنمائی کے علاوہ سائنٹفک پبلی کیشنز،اسٹڈی پروگرامز،اکیڈمک پروجیکٹس،کورس انفارمیشن،سیمینارز،کانفرنسز سے متعلق ایکسینج کیا جائے گا۔مفاہمتی یاداشت معیاد کی ایک سال مقرر کی گئی ہے جسے باہمی رضامندی سے توسیع دی جاسکے گی۔
معاہدے پر داﺅد ینیورسٹی کے رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ اور میگ ٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میر مظہر علی تالپور نے دستخط کئے،اس موقع پر ینیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی،پرو وائس چانسلر پرعفیسر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی،ڈین آف انجینئئیرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، اکیڈمک کو آرڈینیٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ،پروفیسر ڈاکٹر ذیشان علی اور میگ ٹیک کے ڈاکٹر اقبال کیمانی بھی موجود تھے،
مفاہمتی یاداشت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ داﺅد یونیورسٹی تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہی ہے ،اب ہم جامعہ داﺅد کو تحقیقی میدان میں بھی آگے لے کر آئیں گے، واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے عمل میں آنے سے روسی ٹیکنالوجی پر تحقیق کو مزید آگے بڑھائیں گے ،انٹرنیشنل فرم کے ساتھ مفاہمتی یاداشت داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی کو بہترین تعلیمی ادارہ بنانے کے ہمارے عزم کی ایک قدم ہے۔ واٹرٹریٹمنٹ لیبارٹری کے قیام کیلئے ڈاکٹر زیشان علی کی کوشیشیں قابل تحسین ہے