پیر, 25 نومبر 2024


سندھ کا معیارِ تعلیم زوال پذیر اور دوسرے صوبوں سے پیچھے

 

 
ایمز ٹی وی(تعلیم /جامشورو) لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے 20اُمیدواروں میں سے 7اُمیدواروں کا انٹرویو کیلئے انتخاب کرلیا گیا ہے۔جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والی تلاش کمیٹی کے اجلاس میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔20درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 7 اُمیدواروں کو اگلے مرحلے یعنی انٹرویو کے لئے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 8ویں اُمیدوار ڈاکٹر ستار میمن کی اگلے مرحلے میں شمولیت کو تحقیقی پرچوں سے مشروط کر دیا گیا اگر انہوں نے مطلوبہ تعداد میں تحقیقی پرچے فراہم کر دئےے تو اُنہیں بھی انٹرویو کیلئے بلایا جائیگا۔
جن اُمیدواروں کو انٹرویو کےلئے منتخب کیا گیا ہے ان میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ عطاءالرحمن،ڈاکٹر رزاق شیخ،ڈاکٹر عزیز لغاری،ڈاکٹر میو سلطان،ڈاکٹر بیٹھا رام،،ڈاکٹر اکبر نظامانی،اور ڈاکٹر اختر علی شامل ہیں۔
ان اُمیدواروں کے انٹرویوز عیدالفطر کے بعد ہونگے جس کا مطلب یہ ہے کہ سندھ کی دیگر جامعات کی طرح لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں بھی قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر نا گزیر ہو جائیگا کیونکہ موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد شیخ کی دوسری چار سالہ مدت 2جولائی کو مکمل ہوگی اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث وہ اپنے عہدے کا چارج 30جون کو چھوڑ دینگے جس کے بعد قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر کر دیا جایئگا۔
واضح رہے کے جب سے وائس چانسلر کا،چیئرمین تعلیمی بورڈ ز اور ناظمین امتحانات اور سیکرٹریز کا تقرر کا اختیار گورنر سے لے کر وزیرِ اعلیٰ کے پاس آیا ہے نہ تو وائس چانسلرز کی تقرری وقت پر ہو پائی ہےاور نہ ہی ناظم امتحانات اور سیکرٹریز کی تقرری وقت پر ہو پائی ہے اس صورتحال کی وجہ سے سندھ کا معیارِ تعلیم مسلسل زوال پذیر اور دوسرے صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments16