منگل, 03 دسمبر 2024


پنجاب بھرمیں انٹرمیڈیٹ کےنتائج میں نجی شعبےنےبرتری حاصل کرلی

میڑک کے بعد انٹرمیڈیٹ میں بھی نجی شعبے نے برتری حاصل کرلی، انٹرمیڈیٹ میں نمایاں پوزیشنز نجی شعبے کے نام رہیں۔

صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں 83 فیصد پہلی تین پوزیشنز نجی کالجز کے طلبہ کے نام رہیں ،17 فیصد پوزیشنز سرکاری کالجز کے طلبہ نے حاصل کیں ،سات تعلیمی بورڈ کی اعلان کردہ پوزیشنز میں نجی کالجز کا غلبہ رہا ۔

صرف صوبے کے دو تعلیمی بورڈز میں سرکاری کالجز کے طلبہ نے زیادہ پوزیشنیں حاصل کیں ،اس سے قبل میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بھی اکثریتی پوزیشنیں نجی  اسکولوں کے طلبہ نے حاصل کی تھیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment