ایمز ٹی وی (تعلیم) حکومت سندھ نے نرسنگ کے طلبا کے وظائف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا نرسز تنظیموں نے خیر مقدم کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ نے بھی نرسنگ کے طلبا کے وظیفے میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔