پیر, 25 نومبر 2024


مہران یونیورسٹی اور برٹش کونسل کےدرمیان معاہدہ

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور برٹش کونسل پاکستان کے مابین مشترکہ تربیتی اور تدریسی سرگرمیاں کرنے کا معاہدہ ہوا ․ معاہدے پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی اور برٹش کونسل کے نمائندے حسن خٹک نے دستخط کئے ․ معاہدے کے مطابق برٹش کونسل مہران یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے وقتاََ با وقتاََ IELTSکے آگاہی پروگرام کرائے گی ․ اور مہران یونیورسٹی کے استاتذہ کے لئے بھی تربیتی ورکشاپ منعقد کرائے جائینگے ․

معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا کہ IELTS کے ٹیسٹ مہران یونیورسٹی میں بھی لی جائینگے ․ یاد رہے کہ دنیا کے 140ممالک کے 9000سرکاری اور نجی اداروں میں روزگار اور تعلیم کے لئے IELTSکے سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، جس کی سہولت مہران یونیورسٹی کے طلبہ کو اب آسانی سے حاصل ہوگی ․ مہران یونیورسٹی کا برٹش کونسل سے معاہدہ کرانے میں انگلش لینگویج ڈولپمینٹ سینٹر ( ای ایل ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب اللہ پٹھان کی کوششیں شامل ہیں ․جنہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی ، پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی ، چاروں فیکلٹیز کے ڈینز سے سراہا ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment