پیر, 25 نومبر 2024


جامعہ کراچی میں چین کے تعاون سے تحقیقی ادارہ قائم

ایمز ٹی وی(کراچی) چین اورپاکستانی ماہرین کے مشترکہ تعاون سے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں سائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کے قیام سے دونوں ممالک میں اعلیٰ اقسام کے چاولوں کی پیداوار کو مزید فروغ ملے گا پاکستان کی ترقی سائنس میں سرمایہ کاری سے مشروط ہے اعلیٰ تعلیمی بجٹ میں کٹوتی تعلیمی اداروں کے ساتھ زیادتی ہے۔ ا

ن خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان ،بین الاقوامی مرکز کے سرپرستِ اعلیٰ اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن، چینی قونصل جنرل وینگ یو، چینی تحقیقی ادارے چائنا نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی این آرآر آئی) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے بدھ کوسائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا، تقریب کا انعقادالاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماںصدیقی آڈیٹوریم میں ہوا تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹرتسنیم آدم علی نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل شیخ الجامعہ کراچی نے تحقیقی مرکز کا افتتاح کیا،شیخ الجامعہ کراچی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سائنس میں طویل اورکثیر سرمایہ کاری سے مشروط ہے اس حوالے سے چین اعلیٰ مثال ہے جہاں سرمایہ کاری اور حقیقی قیادت نے چین کوترقی کی بلندی تک پہنچایا ہے، پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی بجٹ میں کٹوتی تعلیمی اداروں کے ساتھ زیادتی ہے پاکستان میں 10کروڑ آبادی 20 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جسے تربیت اور تعلیم کی ضرورت ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کے4 ستون ہیں جس میں اعلیٰ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی،جدت و کار جوئی اور قائدانہ بصیرت شامل ہیں،

چینی قونصل جنرل وینگ یو نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے چاول پیدا ہوتے ہیں،چین پاکستانی چاولوں کو درآمدکرتا ہے، بین الاقوامی مرکز میں اعلیٰ معیار کے اسکالر اور جدید تحقیقی ساز و سامان موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحقیقی ادارے کا افتتاح چین پاکستان دوستی کی زندہ مثال ہے پروفیسراقبال چوہدری نے کہا چین اور پاکستان کے سائنسدان اعلیٰ اقسام کے چاول پیدا کریں گے دونوں ممالک کے سائنسدان تحقیق سے چاولوں کے معیار کومزید بلند کریں گے جس سے دونوں ممالک کی معیشت کو باہم فائدہ ہوگا سائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کا قیام ان ہی مقاصد کی ایک کڑی ہے،پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا کہا پاکستان کا سب سے اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے دونوں ممالک کے لیے غذائی تحفظ ایک اہم ترین مسئلہ ہے، پاکستان اور چین باہمی طور پر چاولوں کی نئی اقسام پیدا کریں گے، بعد ازاںپروفیسراقبال چوہدری نے شرکا کو پابک کے تحت رپورٹ کے اجرا سے متعلق آگاہ کیا، انھوںنے کہا کہ پاکستان دنیا میں ساتواں بائیو ٹیک ملک ہے،شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پابک کے تحت رپورٹ کے اجراکی رسم ادا کی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment