ایمزٹی وی(تعلیم) چینی قونصل جنرل وینگ یو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مرکز میں اعلیٰ معیار کے اسکالر اور جدید تحقیقی ساز و سامان موجود ہے، وہ بدھ کوسائنو پاکستان ہائبرڈ چاول مرکز تحقیق کے قیام کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کے قیام سے چین اور پاکستان میں اعلیٰ اقسام کے چاولوں کی پیداوار کو مزید فروغ ملے گا۔اس موقع پر چینی تحقیقی ادارے چائنا نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی این آرآر آئی) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری اور پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، نے بھی خطاب کیا، تقریب کا انعقادالاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماںصدیقی آڈیٹوریم میں ہوا، تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹرتسنیم آدم علی نے بھی شرکت کی پروفیسراقبال چوھدری نے کہا چین اور پاکستان کے سائنسدان اعلیٰ اقسام کے چاول پیدا کرینگے، دونوں ممالک کے سائنسدان تحقیق سے چاولوں کے معیار کومزید بلند کرینگے جس سے دونوں ممالک کی معیشت کو باہم فائدہ ہوگا، سائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کا قیام ان ہی مقاصد کی ایک کڑی ہے، پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا کہا پاکستان کا سب سے اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے، دونوں ممالک کے لئے غذائی تحفظ ایک اہم ترین مسئلہ ہے، پاکستان اور چین باہمی طور پر چاولوں کی نئی اقسام پیدا کریں گے۔