ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی نے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
جامعہ کراچی کے شعبہ ناظم امتحانات کےمطابق بی ایڈآنرز پانچویں سیمسٹر پروگرام کے انرولمنٹ فارم برائے سیشن 2016-17 ء 28 اگست تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجز کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 1500/= روپے فیس کے ساتھ اور نجی کالجزکے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 9600/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ23ستمبر2017ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔