ایمز ٹی وی (لاہور/تعلیم )پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سلیکشن بورڈ آج ہوگا،عبوری وائس چانسلر نے چانسلر گورنر پنجاب سے اجازت لئے بغیر سلیکشن بورڈ بلا کر غیر قانونی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے ۔
عبوری وائس چانسلر پروفیسر ظفر معین نے اپنوں کو نوازنے کیلئے غیر قانونی سلیکشن بورڈ طلب کیا ہے ،ہائیکورٹ نے سابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو سلیکشن بورڈ اورسنڈیکیٹ کا اجلاس بلانے سے روک دیا تھا۔
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر سلیکشن بورڈ کی میٹنگ کال کر سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی کا کہنا ہے کہ اگر کسی یونیورسٹی نے غیر قانونی اقدامات کئے تو پو چھ گچھ کی جا ئیگی ۔