پیر, 25 نومبر 2024


سندھ بھر میں میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)سندھ کے 5 مختلف شہروں میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجوں میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹری ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں آج مختلف میڈیکل یونیورسٹیز اور ڈینٹل کالجز کے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔
کراچی میں ڈاؤ میڈیکل، جناح میڈیکل، لیاری میڈیکل کالج، کے ایم ڈی سی اور ڈاکٹر عشرت العباد ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔
ایم بی بی ایس کے لیےایک ہزار50 اور بی ڈی ایس کی 300 نشستوں کے لئے 6 ہزار سے زائد طلبا و طالبات ٹیسٹ دے رہے ہیں۔
لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج اور آصفہ ڈینٹل کالج کا انٹری ٹیسٹ پولیس ٹریننگ اسکول میں لیا جارہا ہے، چانڈکا کالج کی 200 اور آصفہ ڈینٹل کالج کی 50 نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 4 ہزار 700 طلبا و طالبات ٹیسٹ دے رہے ہیں۔
نواب شاہ میں پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی برائے خواتین میں 250 نشستوں کے لئے 1100 امیدوار ٹیسٹ دے رہے ہیں جب کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اعظم یوسفانی کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج آج شام ویب سائٹ پر جاری کردیے جائیں گے۔
سکھر میں 5 مختلف میڈیکل کالجز کے لئے این ٹی ایس کے تحت انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پبلک اسکول میں کیا گیا ہے جس میں 3 ہزار 200 سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جب کہ ٹیسٹ میں سکھر، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد اور دیگر اضلاع کے طلبا شریک ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment