اتوار, 24 نومبر 2024


این ای ڈی یونیورسٹی میں اسپورٹس گالا2017 اختتام پزیر

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)این ای ڈی یونیورسٹی اورڈیپارٹمنٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے اشراک سے پانچ روزہ سندھ اسپورٹس گالاکاانعقاد 26تا30 اکتوبر کیا گیا، سندھ اسپورٹس گالا کے اختتام پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ٹی 20 میچ کی جیت پرپاکستانیوں کوکامیابی کی مبارکباد یتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ جیتنے کی خوشی اپنی جگہ ہوتی ہے لیکن مقابلوں میں شرکت بے حد ضروری ہے۔مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے تاکہ نوجوان میل جول کے طریقے سیکھیں، کھیل انسان کو دباو ¿جھیلنا سیکھاتا ہے جو کہ بہت ضروری ہے۔ حکومتِ سندھ اور ڈیپارٹمنٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا مزید کہناتھا کہ مالی معاونت کے بغیر اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں تھا
تفصیلات کے مطابق میزبان این ای ڈی یونیورسٹی سمیت سندھ بھر سے چوبیس تعلیمی اداروں نے ان جسمانی کھیلوں کے مقابلوں میں حصّہ لیا، جن میں کراچی یونی ورسٹی، انڈس یونی ورسٹی، بحریہ یونی ورسٹی، شاہ عبد الطیف یونی ورسٹی خیرپور، پاکستان میرین اکیڈمی ، داؤد یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، بے نظیر بھٹو شہید یونی ورسٹی لیاری، بقائی میڈیکل یونی ورسٹی، شہید بے نظیر بھٹو یونی ورسٹی بے نظیرآباد، ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی، سندھ مدرسةاسلام، اقرا یونی ورسٹی، ورچوئیل یونی ورسٹی، ضیاءالدین یونی ورسٹی، سرسیّد یونی ورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، پرسٹن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس اینڈٹیکنالوجی ،دی ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج وغیرہ شامل تھے۔
 
 
نن
یاد رہے کہ اس پانچ روزہ سندھ اسپورٹس گالا میں 10 ایونٹس کروائے گئے جن میں سے طالبات کے لیے چار جب کہ طلبا کے لیے چھے مقابلے منعقد کیے گئے۔طلباءکے کرکٹ مقابلوں میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پرسٹن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس اینڈٹیکنالوجی بحریہ یونی ورسٹی، شاہ عبد الطیف یونی ورسٹی خیرپور، فٹبال میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری آئی بی اے، این ای ڈی یونیورسٹی ،بے نظیر بھٹو شہید یونی ورسٹی لیاری، باسکٹ بال میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن بحریہ یونی ورسٹی،این ای ڈی یونیورسٹی،پاکستان میرین اکیڈمی ، والی بال میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن، شاہ عبد الطیف یونی ورسٹی خیرپور، ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،ڈی ایچ اے سوفا،ٹیبل ٹینس میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن آئی بی اے، انڈس یونی ورسٹی اور سرسیدیونی ورسٹی، اسکواش میں بقائی ، این ای ڈی یونیورسٹی جب کہ تیسری پوزیشن بھی جامعہ این ای ڈی ہی کی رہی۔
طالبات کے مقابلوں میں باسکٹ بال میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن ضیاءالدین یو نی ورسٹی ، آئی بی اے، جامعہ این ای ڈی، تھرو بال میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن آئی بی اے ، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور بحریہ یونی ورسٹی، ٹیبل ٹینس آئی بی اے ، جامعہ این ای ڈی، ورچوئیل یونی ورسٹی ، والی بال میںبالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن، ، ڈاؤیونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور بحریہ یونی ورسٹی نے حاصل کیں۔ تقسیمِ انعامات کی تقریب مرکزی آڈیٹوریم میں منعقدکی گئی، جہاں طالب علموں کی بڑی تعداد نے تالیوں کی گونج میں کھیل میں شریک تمام ساتھیوں کا خیر مقدم کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment