اتوار, 24 نومبر 2024


ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے این ای ڈی یونیورسٹی کی کارکردگی کی جانچ کے لیے آڈٹ

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)کوالٹی اشورنس ایجنسی برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن(کیو اے اے۔ایچ ای سی)کے پینل کی جانب سے این ای ڈی یونی ورسٹی کی کارکردگی کی جانچ کے لیے آڈٹ کیا گیا۔
 
جامعہ کے ترجمان کے مطابق انسٹی ٹیوشنل پرفارمنس ایلیوشن (آئی پی ای)کے لیے جامعہ کے اکیڈمک پروگرامزاور سرگرمیوں سمیت یونی ورسٹی گورننس سسٹم سے متعلق مکمل معلومات دی گئیں۔
دورے کے دوران یونی ورسٹی پورٹ فولیو رپورٹ(UPR-2018) کا جائزہ لیا جب کہ ٹیم کوانجینئرابولکلام لائبریری سمیت مختلف شعبہ جات ، کھیلوں کی سہولتوں، ڈائریکٹریٹ آف لائسنس، شعبہ امتحانات اور شعبہ اُمور طلباء کا بھی دورہ کروایا گیا۔
کیو اے اے۔ایچ ای سی پینل کے کنوینر ڈاکٹر گُل حسن نے کارکردگی کی بہتری پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی سمیت ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی کاوشوں کو بھی سراہاجب کہ مزید بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں،اس موقع پر مہمانوں کواجرک بھی پیش کی گئیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment