پیر, 25 نومبر 2024


جون جولائی فیس، سندہ ہائی کورٹ نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) کے چیئرمین شرف الزماں نے کہا ہے کہ چند اداروں اور افراد کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کا نام لے کر اسکول منتظمین ،والدین اور طلبہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی تھیں جبکہ سندہ ہائی کورٹ نے ایسا کوئی حکم جاری ہی نہیں کیا جس میں جون جولائی کی فیس نہ لینے کے لئے پرائیویٹ اسکولز سے کہا گیا ہو شرف الزماں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی تواتر سے اس قسم کی شدید غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں جسکی بناء پر پوری کراچی اور سندھ بھر میں ایک اضطراب کی سی کیفیت پیدا ہوچکی ہے ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment