ایمزٹی وی (کراچی/تعلم)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ جامعہ کراچی کے نامساعد مالی حالات کے باوجود میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ اور ملازمین کے تمام واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔
گذشتہ تین ماہ میں جامعہ کراچی نے ہاسپٹلائزیشن اوردوائوں کی مد میں دوکروڑ81 لاکھ 1172 روپے کی ادائیگی کی ہے جبکہ میڈیکل الائونس کی مد میں دوکروڑ 68 لاکھ 3559 روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔
علاوہ ازیں ایوننگ پروگرا م کی مد میں گذشتہ تین ماہ میں 5 کروڑ 79 لاکھ 61197 روپے کی ادئیگی کی جاچکی ہے اور باقی ماندہ بلز کو بھی جلد سے جلد اداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شیخ الجامعہ نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی کا انفرااسٹرکچر محض ڈھائی ہزار طلبہ کی ضروریات کو مد نظررکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا تھا لیکن آج جامعہ کراچی میں 36 ہزار سے زائد طلباوطالبات زیر تعلیم ہیں ۔شعبہ جات میں اضافے اور طلبہ وطالبات کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اساتذہ اور ملازمین کی تعداد میں بھی اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے جامعہ کراچی
کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔جامعہ کراچی کی اپنی سالانہ آمد ن ایک ارب 90 کروڑ روپے ہے جبکہ ایچ ای سی ایک ارب 80 کروڑ روپے (1.8 بلین)کی گرانٹ فراہم کرتی ہے جو اتنی بڑی جامعہ کے لئے ناکافی ہے اور مذکورہ گرانٹ صرف تنخواہوں اور پینشن کی مد میں ہی خرچ ہوجاتی ہے جبکہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔لہذاجامعہ کراچی کو سالانہ پانچ ارب روپے کی گرانٹ کی ضرورت ہے کیونکہ تحقیق کے لئے وسائل ضروری ہے اور وسائل کے لئے فنڈنگ کا ہونا ضروری ہے۔