) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں الیکٹریکل انجنیئرنگ شعبہ کے فائنل ایئر کے طلبہ کو بہتر روزگار کے حصول کی تربیت دینے کے لئے آئی ای ای ای پی انسٹیٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجنیئرز کی جانب سے ایک روزہ ڈائلاگ پروگرام اور پروجیکٹس کی نمائشی تقریب جامعہ مہران کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر آئی ٹرپل ای پی کراچی کے چیئرمین انجنیئر عرفان احمد نے کہا کے ملک میں توانائی کے بحران اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری مواقع کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے غلط فیصلوں اور منصوبہ بندی کی وجہ سے ملک سے بڑی صنعتیں باہر منتقل ہو گئی ہیں۔ اگر توانائی بحران پر قابو نہ پایہ گیا تو ملک مزید مشکلات سے دو چار ہو سکتا ہے۔ انجینئرعرفان احمد نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کہ باوجود ہمارے ملک میں زراعت سے وابستہ صنعتیں نہ ہونے کہ برابر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے بحران کا حل تلاش کرنے کی مد میں درست کام نہیں کیا گیا۔
طاہر چوہدری نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے انجنیئرز کو اپنے ذاتی کاروبار کی طرف سوچنا چاہیے۔ اختتامی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے جامعہ مہران کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ جامعہ مہران اپنے طلبہ کو مارکیٹ کی طلب کے حساب سے تیار کرنے کے لئے ایسی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا طلبہ کو ایسے ایوینٹس میں مدعو کردہ ماہرین کی علمی باتوں اور تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانہ چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کی یونیورسٹی لوئیسولی کے ڈاکٹر شاہد قمر، جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کے ڈاکٹر علی کاشف بشیر، آئی ٹرپل ای پی کے وائس پریزیڈنٹ انجنیئر نوید انصاری، آئی ٹرپل ای پی کے صدر ڈاکٹر رانا عبدالجبار اور پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔