پیر, 25 نومبر 2024


پنجاب اسمبلی: فاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی بل منظور: اسلم اقبال، زعیم قادری میں تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایمز ٹی وی ( ایجوکیشن) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گذشتہ روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور بل 2015ء منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن نے اس بل کے حوالے سے اپنی ترامیم واپس لے لیں۔ علاوہ ازیں چار بل جن میں مسودہ قانون دوسری ترمیم صوبائی موٹر گاڑیاں 2015، مسودہ قانون موٹر وہیکل کاروبار لائسنس ہولڈرز پنجاب 2015ئ، مسودہ قانون (ترمیم) کمشن برائے حیثیت خواتین پنجاب 2015ء اور مسودہ قانون تشدد کے خلاف تحفظ خواتین پنجاب 2015ء بل متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سپرد کر دیے گئے جو دو ماہ کے اندر ان بلوں کے حوالے سے رپورٹیں پیش کریں گی۔ اجلاس غیرمعینہ مدت کے لے ملتوی کر دیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment