منگل, 23 اپریل 2024


جامعہ سندھ میں سال 2014 کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے

ایمز ٹی وی(تعلیم) سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے ایم اے پریویس اور فائنل ،ڈسنس ایجوکیشن 2014 ،بی ایڈ اور ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔جبکہ جامعہ سندھ کی جانب سے فارمل ایجوکیشن پروگرام کے سالانہ امتحانات 2013 کے نتائج کا  اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایم اے پریویس میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے صرف 122 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ، ناکام طلبہ میں 25 فیل جبکہ 4 امیدوار غیر حاضر تھے ۔جبکہ 24 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیا گیا ہے ۔ ایم اے فائنل میں 143 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 62 امیدوار سیکنڈ جبکہ ا8 تھرڈ ڈیوسن سے پاس ہوئے ہیں جبکہ 5 امیدوار فیل اور 8 کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیئے گئے ہیں 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment