ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اُردو زبان و ادب کی ضخیم تاریخ جوکہ تین جلدوں پر مشتمل ہے :Histoire de la Litterature et Hindoustanie مذکورہ تاریخ سب سے پہلے ہندوستان میں اُردو اور انگریزی زبانوں میں نہیں بلکہ فرانسیسی زبان میں مشہور عالم فرانسیسی مستشرق گارسین دتاسی نے 1870ء اور 1871ء میں پیرس سے شائع کی تھی ۔اس ضخیم فرانسیسی تصنیف کا اُردو ترجمہ ایک جلد میں ”تاریخ ادبیات اُردو“ کے عنوان سے ایک فرانسیسی خاتوں لیلیان نازرو نے کراچی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی سند کے حصول کے لئے 1961ءمیں کیا تھا لیکن اس کی اہمیت کے باوجود یہ ترجمہ اب تک منصہ شہود پر نہیں آیا تھا۔چنانچہ اس ترجمہ کو اب ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل نے اپنے مقدمے میں گارسین دتاسی کی علمی وتحقیقی خدمات پر روشنی ڈالی ہے۔اس ضخیم تصنیف کو پاکستان اسٹڈی سینٹر کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جعفر احمد نے اپنے پیش لفظ کے ساتھ سے شائع کیاہے جو اس سینٹر سے دستیاب ہے۔