بدھ, 17 اپریل 2024


ایچ ای سی نے یونیورسٹیزکی درجہ بندی کر دی، سندھ کی جامعات نظرانداز

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن) اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے صوبہ سندھ کو نظراندازکرتے ہوئے ملک بھرکی سرکاری ونجی جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کی درجہ بندی رپورٹ جاری کردی، اعلیٰ تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی کی بنیادپر رینکنگ کرکے 6 کیٹگریزمیں تقسیم کیاگیا ہے، مجموعی کیٹگری میں کی گئی درجہ بندی میں سندھ کوواضح طورپر نظرانداز کرتے ہوئے ابتدائی 6 نمبروں پرپنجاب اوروفاق کی جامعات کورکھا گیاہے۔

ملک کی 6 بہترین جامعات کی فہرست میں سندھ کی کسی بھی یونیورسٹی کوشامل نہیں کیاگیا، بہترین یونیورسٹیزکی مجموعی کیٹگری میں جامعہ کراچی کوساتواں نمبردیا گیاہے جوعالمی رینکنگ میں دنیاکی 600 جامعات میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ مجموعی کیٹگری میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد پہلے،زرعی یونیورسٹی فیصل آباددوسرے، جامعہ پنجاب لاہورتیسرے، کامسیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آبادچوتھے، وفاقی حکومت کے چارٹرکے تحت کام کرنے والی آغاخان یونیورسٹی پانچویں اورنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آبادکا چھٹانمبر ہے۔

آرٹس کی آخری کیٹگری میں بھی پنجاب کوہی سرفہرست رکھاگیا ہے۔ اس میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور پہلے جبکہ انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹکچرکا دوسرا نمبر ہے۔ ادھرایچ ای سی کے اعلامیے کے مطابق رینکنگ کے نتائج مطلوبہ معیارکے لیے متعلقہ جامعات کی جانب سے دیے گئے اعدادو شمارہیں۔ طریقہ کارمیں جن عناصرکو زیرغور لایا گیاان میں بہترمعیار، تدریس، تحقیق، مالیات وسہولیات، سماجی تفاعل/ عوامی ترقی ہیں۔ ایچ ای سی کی پہلی رینکنگ کااعلان سال 2006، دوسری کا 2012 جبکہ تیسری رینکنگ کااعلان 2013میں کیا گیاتھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment